عراقی وزیراعظم نے ریاض کی ایک مسجد کےخطیب محمدعریفی کی جانب سے عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کی توہین کئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئےکہا کہ سعودی عرب کی حکومت نجدیوں کی جانب سے عراقی مراجع دین کی گستاخی کے نتائج کی ذمہ دارہے۔نوری المالکی نے پیر کو نجف اشرف میں آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات کےبعد کہاکہ سعودی نجدی تکفیری اورکینہ پرورافکار کےحامل ہیں اور ہمیشہ مسلمانوں کے اندر تفرقہ ڈالنے کی کوشش کرتے رہتے ہيں۔ عراق کے صدرگروپ کےترجمان صالح العبیدی نےبھی آیت اللہ العظمی سیستانی کی اہانت کی مذمت کی ہے اور دینی مراجعین کو اعتدال ، غیرجانبداری اوراتحاد بین المسلمین کا مظہرقراردیا۔اس سے قبل سعودی شیعہ رہنما شیخ حسن الصفار نے آیت اللہ العظمی سیستانی کی توہین پر سعودی حکومت سے معافی مانگنے کامطالبہ کیاتھا۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 175254
عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے سعودی حکومت سےکہا ہے کہ وہ سعودی تکفیریوں کی جانب سے عراق کے بزرگ علماء کی توہین کاسلسلہ روکے ۔